عالمی ذرائع ابلاغ 17۔11۔29

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔11۔29

857626
عالمی ذرائع ابلاغ 17۔11۔29

 

 ٹرکش امریکن ویب سائٹ نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں صدر رجب طیب ایردوان کے اس بیان کو جگہ دی ہے جس میں انھوں نے  کہا ہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   کیساتھ جمعے کے روز ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی اور   اس ہفتے  دوبارہ ان سے رابطہ  ہو سکتا ہے۔

صدر  ایردوان  نے  اپنی  سیاسی جماعت کے پارلیمانی  گروپ  کے  اجلاس    سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جمعہ  کے روز   ہونے والی  بات چیت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ    نے دہشت گرد تنظیم  PKK  کی  شام میں شاخ  پی وائے ڈی  /وائے پی جی  کو اسلحہ فراہم کرنے کی  غلطی   کا اعتراف  کیا  ہے۔ ہم نے  ٹرمپ  کے ساتھ  وائے پی جی  سے لیکر فیتو تک  کئی معاملات پر بات چیت کی ہے ۔اسی  موضوع   پر دوران ہفتہ  دوبارہ  بات  چیت   ہو سکتی ہے

 ایرانی خبر ایجنسی ارنا نے وزیر قومی دفاع نورالدین جانک لی  کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے  بتایا ہے کہ انھوں نے برطانوی پریس کی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی شام کی سر زمین پر 12 کنٹرول چوکیاں قائم  کرنے کا  ہدف رکھتا ہے ۔  اسوقت ادلیب میں تین کنٹرول  اور نگران چوکیاں    قائم کی جا چکی ہیں  ۔ آستانہ مذاکرات میں ہونے والے معاہدے کی رو سے شام میں 12 کنٹرول چوکیاں قائم کی جائیں گی ۔

روشین سپوٹنک ویب سائٹ  کیمطابق اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم اوا ی سی ڈی  نے  2017  میں ترکی کی شرح نمو   کے تخمینے کو 3٫4 سے بڑھا کر 6٫1 اور 2018 کے تخمینے کو  3٫5 سے بڑھا کر 4٫9 کر دیا ہے ۔ دریں اثناء  شائع ہونے والی  گلوبل اکانومک  اوٹ لک رپورٹ  کے مطابق   اوا ی سی ڈی  نے 2019 میں ترکی کی شرح نمو کے  تخمینے کا 4٫7 فیصد تک پہنچ جانے کا اعلان کیا ہے ۔

  امریکن سی این این انٹر نیشنل نیوز چینل نے  یہ خبر دی ہے کہ  ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں  19 سالہ اوٹسٹک ترک دوشیزہ نے پیانو کا کنسرٹ دیا ۔  اس نے پیانو پر عالمی شہرت یافتہ موسیقاروں   کی دھنیں بجا ئیں  اور پروگرام کے آخر میں  ازمیر اوٹسٹک  اورکسٹرا اور میوزک گروپ نے بھی ان کا ساتھ دے کر انسانوں کو حیرت زدہ کر دیا ۔



متعللقہ خبریں