ترکیہ: دو قومی والی بالروں کو بھی مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا

مالاتیا میٹروپولیٹن بلدیہ سپورٹس والی بال ٹیم کے قیام کے ہوٹل کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، 2 کھلاڑیوں کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا

1943482
ترکیہ: دو قومی والی بالروں کو بھی مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا

ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش  سمیت 10 اضلاع میں محسوس کئے جانے والے تباہ کن زلزلے کے بعد جاری امدادی کاموں  کے دوران دلدوز خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع مالاتیا میں بھی مالاتیا میٹرو پولیٹن بلدیہ سپورٹس کے 2 قومی والی بالروں 'مہمت جان آعرباش' اور 'امین جان قوجا باش' کو مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مالاتیا میٹروپولیٹن بلدیہ سپورٹس کی والی بال ٹیم  کے قیام کا ہوٹل بھی زلزلے میں زمین بوس ہو گیا تھا۔

ہوٹل کے ملبے پر جاری امدادی کاموں کے دوران 2 کھلاڑیوں کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

ترکیہ والی بال فیڈریشن نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ " ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں مالاتیا BBSK کِٹ کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑی  مہمت جان آعرباش کی وفات پر ہمیں دلی افسوس ہوا ہے۔ ہم اپنے کھلاڑی کے لئے اللہ سے رحمت  کے اور ان کے کنبے اور دوست احباب کے لئے صبرِ جمیل کے متمنی ہیں۔ ہم مالاتیا BBSK اور والی بال کے سب مداحوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں"۔

ضلع ایسکی شہر  کے رہائشی قومی والی بالر 'امین جان قوجاباش' کی وفات کا اعلان TFF لیگ تھری کی ٹیموں سے ایسکی شہر سپور نے  کیا ہے۔



متعللقہ خبریں