ترک قومی امپیوٹ فٹ بال ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ایمپیوٹ قومی فٹ بال ٹیم نے استنبول میں منعقدہ 2022 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ازبکستان کو ایک۔ صفر کے اسکور سے شکست دے دی

1890159
ترک قومی امپیوٹ فٹ بال ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ایمپیوٹ قومی فٹ بال  ٹیم نے استنبول میں منعقدہ 2022 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ازبکستان کو 1-0 سے شکست دیتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ترک جسمانی طور پر معذور اسپورٹس فیڈریشن (TBESF) کے  زیر اہتمام  "Turkey Plays Football" پروجیکٹ کے دائرہ کار میں استنبول کی میزبانی میں  منعقدہ  عالمی کپ کے سیمی  فائنل میں  ترک  ایمپیوٹ فٹ بال ٹیم  ازبکستان کے مد مقابل آئی۔

میچ کا اچھا آغاز کرتے ہوئے قومی ٹیم نے پہلے منٹ میں عمر گولیریوز کے گول سے 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کا پہلا ہاف اس سکور پر ختم ہوا۔

قومی ٹیم نے مقابلے کے دوسرے ہاف کو محتاط انداز میں کھیلا اور اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

انگولا نے دوسرے سیمی فائنل میں ہیٹی کو 4-2 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔

ترکیہ اور انگولا کے درمیان فائنل میچ کل نیف سٹیڈیم میں ہوگا۔



متعللقہ خبریں