فری سٹائل ریسلنگ مقابلے میں طاہا اک گل دوسرے نمبر پر

طاہا گل نے  میچ کے آخری لمحات تک سخت مقابلہ کیا تا ہم   ان کو 8۔10 پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

797150
فری سٹائل ریسلنگ مقابلے میں طاہا اک گل دوسرے نمبر پر

عالمی  ریسلنگ چمپین شپ میں فری سٹائل 125 کلو گرام کی کیٹیگری میں مقابلہ کرنے والے ترک پہلوان  طاہا  اک گل نے  نقرئی تمغہ جیت لیا ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ  چمپین شپ میں فائنل میں ترک ریسلرطاہا اک گل  جارجین ریسلر پیٹریاشویلی  کے مدِ مقابل آئے۔

طاہا گل نے  میچ کے آخری لمحات تک سخت مقابلہ کیا تا ہم   ان کو 8۔10 پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر عثمان عاشقن باک  نے قومی کھلاڑی کو تہنیتی پیغام  دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا کئی بار نام روشن کرنے والے ترک پہلوان پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ان کی مستقبل میں بھی   شاندار کامیابیاں  ترکی کی شہرت کو مزید چار چاند لگائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں