ترکی نے کوسوو کو 4 ۔ 1 سے شکست دے دی

ترکی کے گروپ میں شامل     دیگر ٹیموں کے   درمیان بھی میچ کھیلے گئے۔  یوکیرین نے فن لینڈ کو  2۔1 سے شکست دی  ہے تو گروپ لیڈر کروشیا   آئس لینڈ سے شکست کھا گیا

750796
ترکی نے کوسوو کو 4 ۔ 1 سے شکست دے دی

ترک قومی ٹیم  نے   2018 فیفا ورلڈ کپ کے   کوالیفائنگ     میچوں کے  سلسلے میں   کوسوو کو  4۔ 1 کےا سکور سے شکست دے دی ۔

البانوی  شہر اشکودرا میں  کھیلے گئے  میچ کے  چھٹے منٹ میں ہی وولکان  شن نے  گول  کرتے ہوئے  ترکی کو  ایک۔صفر کی برتری  دلا دی۔

22 ویں منٹ  میں  کوسوو نے  گول کرتے ہوئے   اسکور برابر کردیا ، تا ہم اس کے بعد  ترکی نے مزید  تین گول     کرتے ہوئے خریف ٹیم پر واضح  برتری حاصل کر لی۔

ترکی کے گروپ میں شامل     دیگر ٹیموں کے   درمیان بھی میچ کھیلے گئے۔  یوکیرین نے فن لینڈ کو  2۔1 سے شکست دی  ہے تو گروپ لیڈر کروشیا   آئس لینڈ سے شکست کھا گیا۔

ان نتائج کے بعد   کروشیا   گروپ  میں پہلے، آئس لینڈ دوسرے  جبکہ   ترکی تیسرے نمبر پر ہے۔

...



متعللقہ خبریں