بیشکتاش ۔ ڈینا مو کیف میچ ایک۔ ایک گول سے برابر رہا

یو ای ایف اے  کپ  کے سلسلے کے میچ  آج  شام  کھیلے جائینگے  جن میں   ترک کلب  فنیر باھچے، قونیا سپور اور عثمانلی سپور    غیر ملکی  ٹیموں کے خلاف   نبرد  آزما ہو ں گی

579378
بیشکتاش ۔ ڈینا مو کیف میچ ایک۔ ایک گول سے برابر رہا

ترک   فٹ بال کلب  بیشکتاش  کا   چمپینز لیگ کے دوسرے ہفتے کا میچ    یوکیرین کے کلب   دینا مو کیف سے  ایک ایک کے اسکور سے  برابر رہا۔

گروپ کے پہلے میچ میں بھی   پرتگالی   کلب کے ساتھ ایک ۔ ایک کے اسکور سے  برابر رہنے والے    بیشکتاش  نے   اپنے ہوم گراونڈ میں بھی یہی  نتیجہ حاصل کیا ہے۔

بیشکتاش کی طرف سے  کورژما  نے  29  ویں منٹ میں  گول کیا تو حریف ٹیم نے  65  ویں منٹ  میں اس کا جواب دیا۔

اس طرح  بیشکتاش کے اپنے  گروپ میں دو پوائنٹس ہیں۔

یو ای ایف اے  کپ  کے سلسلے کے میچ  آج  شام  کھیلے جائینگے  جن میں   ترک کلب  فنیر باھچے، قونیا سپور اور عثمانلی سپور    غیر ملکی  ٹیموں کے خلاف   نبرد  آزما ہو ں گی۔

فنیر باھچے کا میچ   ٹی آرٹی ون  ٹی  وی چینل پر براہ راست نشر ہو گا۔



متعللقہ خبریں