ترکی نے یورو 2016 چمپین شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ترک قومی فٹ بال ٹیم نے گروپ کے آخری میچ میں آئس لینڈ کو ایک ۔ صفر سے شکست دہتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے

392050
ترکی نے یورو 2016 چمپین شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ترک فٹ بال ٹیم نے تاریخ رقم کر دی ہے۔
یورو 2016 چمپین شپ کے اے گروپ کے آخری میچ میں ترک قومی ٹیم نے ایک ۔ صفر سے برتری حاصل کرتے ہوئے نہ صرف یہ میچ جیت لیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے تمام تر گروپوں میں بہترین تیسری ٹیم کا درجہ حاصل کرتے ہوئے فرانس میں آئندہ برس منعقد ہونے والی چمپین شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اے گروپ میں کھیلے گئے دیگر دو میچوں میں جمہوریہ چیک نے ہالینڈ کو جبکہ قازقستان نے سلووینیا کو شکست دے دی۔ یہ نتائج تر کی کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے لازمی تھے۔
ترکی میں ہفتے کے روز ہونے والے مذموم دہشت گرد حملے کے گہرے دکھ کے بعد ترک ٹیم کی یہ کامیابی ترک عوام کے لیے تسلی ثابت ہو ئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں