آئی سی سی نے محمد حفیظ پرپابندی عائد کر دی

سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ان پر ایک سال کے لیے باولنگ کرنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے

381548
آئی سی سی نے محمد حفیظ پرپابندی عائد کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بولنگ ایکشن رپورٹ آنے کے بعد ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں ایک بار پھر پاکستانی باولروں کے خلاف سری لنکن کے اعتراضات سامنے آئے۔ اب کی بار بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پر محمد حفیظ کا ٹیسٹ بھارت کی چنائی ٹیسٹ لیب سے کرایا گیا جسے پاس کرنے میں وہ ناکام رہے۔
اس ٹیسٹ کے جواز میں آئی سی سی نے محمد حفیظ پرایک سال کے لیے باولنگ کرانے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریزمیں بولنگ کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔البتہ ان کو بطور بلے باز کھیلنے کی اجازت ہو گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر2014 میں بھی محمد حفیظ کوبولنگ کرنے سے روکا گیا تھا اور بولنگ ایکشن میں بہتری کے بعد آئی سی سی نے انہیں اپریل 2015 میں کلیئرکیا تھا۔
اسی طرح پاکستان کے عالمی ریکارڈ ہولڈر سعید اجمل کو بھی اس شک کی بنا پر باولنگ سے منع کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے وہ نئے ایکشن کے ساتھ باولنگ کرانے کی پریکٹس میں مصروف ہیں۔ لیکن یہ بات زیر غور ہے کہ اتنے سالوں کی کرکٹ کھیلنے کے بعد چند لوگوں کو یہ خیال آیا ہے کہ پاکستانی سپنرز کے باولنگ ایکشن مشکوک ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں