ترک قومی کھلاڑی بارسیلونا میں کھیلے گا

آردا تُران 41 ملین یورو کے عوض بارسیلونا کو ٹرانسفر ہوئے ہیں

335491
ترک قومی کھلاڑی  بارسیلونا میں کھیلے گا

اسپین کے عالمی شہرت یافتہ اور بڑے ترین کلب بارسیلونا نے ترک قومی ٹیم کے فٹ بالر آردا تُران کو اپنے کلب میں ٹرانسفر کر لیا ہے۔
بارسیلونا کلب کی ایڈمنسٹریٹوو کمیٹی نے آردا کی ٹرانسفر کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔
آردا تُران کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کرنے والاہسپانوی کلب اس ٹرانسفر کے معاوضے کے طور پر اٹلیٹیکو میڈرڈ کو 34 ملین یورو ا دا کرے گا۔ دیگر شرائط کے پورا ہونے پر اسے مزید 7 ملین یورو ادا کرنے ہوں گے۔ اس حوالے سے دستخط تقریب کا اہتمام آئندہ کے ایام میں ہو گا۔
دوسری جانب سے اٹلیٹیکو میڈرڈ کلب نے چار برسوں تک اس کلب کے لیے اعلی خدمات فراہم کرنے پر "شکریہ آردا" کے ساتھ اس چیز کا اعلان کیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں