امریکہ باسکٹ بال u-19 کا چمپین، ترکی تیسرے نمبر پر

امریکہ نے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد کروشیا کو شکست دی ہے تو ترکی نے میزبان ملک یونان کو ہراتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے

334126
امریکہ باسکٹ بال u-19   کا چمپین، ترکی تیسرے نمبر پر

فیبا انڈر 19 مین ورلڈ باسکٹ بال چمپین شپ میں ترکی نے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں میزبان ملک یونان کو 80۔ 71 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
یونانی جزیرے کریٹ میں منعقدہ عالمی کپ ٹورنا منٹ میں کھیلے گئے میچ میں ترک کھلاڑی فرقان کورکھماز نے 28 پوائنٹس اسکور کیا۔
ادھر فائنل میں امریکہ اور کروشیا آمنے سامنے آئے۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 67 ۔ 67 کے اسکور سے برابر رہیں۔ اضافی وقت میں امریکہ نے اپنی حریف ٹیم پر برتری قائم کرتے ہوئے عالمی چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں