قومی فٹ بال ٹیم کی شاندار فتح

ترکی اور بلغاریہ کےد رمیان استنبول میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں ترکی نے مہمان ٹیم کو 4 ۔ 0 کے اسکور سے شکست دے دی

297600
قومی فٹ بال ٹیم کی شاندار فتح

ترک قومی فٹ بال ٹیم نے کل استنبول کے رجب طیب ایردوان اسٹیڈیم میں بلغاریہ کے ساتھ ایک دوستانہ میچ کھیلا۔
اس میچ کو ترک ٹیم نے 4۔ 0 کے نمایاں اسکور سے جیت لیا۔
ترکی کی طرف سے 49 ویں اور 54 ویں منٹ میں حقان چالہان اولو جبکہ 56 ویں اور 80 ویں منٹ میں برُاک یلماز نے دو ۔ دو گول کیے۔
قومی فٹ بال ٹیم سن 2016 کی یورپی چمپین شپ کے کوالیفائنگ میچوں کے سلسلے میں 12 جون بروز جمعہ قازقستان سے میچ کھیلے گی۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں