ترک قومی وومن والی بال ٹیم عالمی چمپین

ترک ٹیم نے سوئس شہر مونٹرو میں منعقدہ چمپین شپ میں فائنل میچ میں جاپان کو شکست دیتے ہوئے عالمی چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے

300153
ترک قومی وومن والی بال ٹیم عالمی چمپین

سوئس شہر مونٹرو میں منعقدہ 30 مونٹرو ماسٹرز ٹورنامنٹ میں جاپان کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دینے والی ترکی قومی والی بال ٹیم برائے خواتین نے پہلی بار عالمی چمپین بننےکا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
کل ترک ٹیم کا مقابلہ سن 2011 کی چمپین ٹیم جاپان کے ساتھ ہوا۔ پہلے دو سیٹس میں شکست کھانے کے باوجود ترک ٹیم نے اوپر تلے تین سیٹس میں برتری قائم کرتے ہوئے فتح حاصل کر لی۔
اس ٹورنا منٹ میں دوسری پوزیشن جاپان نے حاصل کی ہے تو ہالینڈ تیسرے نمبر پر ر ہا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں