اینڈی مورے آسڑیلیا اوپن کے فائنلز میں

سیمی فائنل مین مورے نے اپنے جمہوریہ چیک کے حریف کو تین ۔ا یک کے سکور سے شکست دیتے ہوئے چوتھی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

202711
اینڈی مورے آسڑیلیا اوپن کے فائنلز میں

سیزن کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنا منٹ آسڑیلیا اوپن میں مین سنگلز میں اینڈی مورے نے تھامس برڈیچ کو تین ۔ ایک سے شکست دیتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ملبورن شہر میں منعقدہ ٹورنا منٹ کے 11 ویں روز مین سنگلز کے آخری میچ میں برطانوی اینڈی مورے اور جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیچ آمنے سامنے آئے۔
پہلے سیٹ کو باآسانی جیتنے والے بریڈریچ نے اس کے بعد غلطیاں کرنی شروع کر دیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانوی کھلاڑی نے یہ میچ جیت لیا۔
مورے نے چوتھی بار آسڑیلیا اوپن میں فائنل تک پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں