ترک خاتون کھلاڑی نے نقرئی تمغہ جیت لیا

ازبیکستان میں منعقدہ گرینڈ پری مقابلوں میں حصہ لینے وال جوڈو کی ترک کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقرئی تمغہ جیتنے کا حق حاصل کر لیا ہے

160388
ترک خاتون کھلاڑی  نے نقرئی  تمغہ جیت لیا

جوڈو اولمپکس میں شرکت کرنے کا حق حاصل کرنے اور عالمی ریکنگ میں پوائنٹس کا تعین کرنے والے ازبیکستان گرینڈ پری میں خواتین کی 48 کلو گرام کیٹیگری میں سُومیا آک کوش نے نقرئی تمغہ جیتا ہے۔
ازبیکستان کے دارالحکومت تاشکنت میں منعقدہ گرینڈ پری مقابلوں کے پہلے روز رنگ میں آنے والی سومیا نے بالترتیب برازیلی، اسرائیلی اور منگولی حریفوں کو شکست دیتے ہوئے فائنل تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
لیکن فائنل میں وان سنیک سے شکست دو چار ہوتے ہوئے نقرئی تمغے کی حقدار ٹہری۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں