ترک باسکٹ بال ٹیم سیمی فائنل میں

قومی باسکٹ بال بی ٹیم نے یورپی چمپین شپ میں لتھوانیا کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

64220
ترک باسکٹ بال ٹیم سیمی فائنل میں

ترکی کی باسکٹ بال کی قومی بی ٹیم ، یورپین باسکٹ بال چمپین شپ کے کوارٹر فائنلز میں لتھوانیا کو 79۔65 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنلز تک پہنچ گئی ہے۔
یونانی جزیرے کریٹ میں سر انجام پانے والی چمپین شپ میں لتھوانیا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے ترک باسکٹ بال کی بی ٹیم نے پہلے ہاف میں ہی نمایاں برتری حاصل کر لی۔
جس کے بعد ترک ٹیم نے بلا کسی دباؤ کے اسی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے میچ کو نکتہ پذیر کیا۔
سیمی فائنل میں ترک قومی بی ٹیم کا مقابلہ اسرائیل اور سربیا کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سے ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں