ترکی کی فٹبال ٹیم اٹلی ٹیم سے شکست کھا گئی

ویلا رئیل شہر میں کھیلے جانے والے میچ میں ترکی کی ٹیم اٹلی کے مقابل میدان میں اتری اور صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کھا گئی

65866
ترکی کی فٹبال ٹیم اٹلی ٹیم سے شکست کھا گئی

ترکی کی انڈر 16 قومی فٹ بال ٹیم پرتگال میں منعقدہ UEFA کے امپرومنٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ہار گئی ہے۔
ترکی فٹبال فیڈریشن کی طرف سے کل جاری کردہ بیان کے مطابق ویلا رئیل شہر میں کھیلے جانے والے میچ میں ترکی کی ٹیم اٹلی کے مقابل میدان میں اتری اور صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کھا گئی۔
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ترکی کی ٹیم نے میزبان ٹیم کے ساتھ میچ کو صفر صفر سے ختم کیا اور بعد میں پنلٹی کے ساتھ ایک کے مقابلے میں 3 گولوں سے پرتگال کی ٹیم کو شکست دے دی۔
اس طرح میچ کے اصولوں کے مطابق ترکی کی ٹیم نے دو اور پرتگال کی ٹیم نے ایک پوائنٹ حاصل کیا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں ترکی کی ٹیم نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں