ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

14.05.2024

2139374
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ":میچو تاکیس سے تعمیری مذاکرات سر انجام  پائے ہیں، ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان  نے یونانی  وزیر اعظم کریاکوس میچو تاکیس کو انقرہ میں شرف ِ ملاقات بخشا۔  مذاکرات کے بعد  دونوں سربراہان نے پریس کانفرس ا ہتمام کیا۔  صدر ایردوان نے  اظہار  خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات تعمیری رہی ہے۔ 'ہم باہمی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالیں گے۔' میچو تاکیس نے بھی کہا کہ 'یونان، ترکیہ کی یورپی یونین  کی مستقل رکنیت   کے عمل میں خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔'

روزنامہ ینی شفق:"ایردوان  کی جانب سے میچو تاکیس کو حماس کے حوالے سے جواب"

یونانی وزیر اعظم میچو تاکیس کی طرف سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعدصدر ایردوان نے یونانی وزیر اعظم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر حماس کے  حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ" حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔ یہ ایک مزاحمتی تنظیم ہے جو اپنی سرزمین کا دفاع کرتی ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے ایک ہزار سے زائد ارکان  کا  ترکیہ میں علاج  معالجہ ہوا ہے۔

روزنامہ سٹار" تیونسی مورخ کی  طرف سے صدر ایردوان کی پذیرائی"

ترک اور عثمانیوں کے بارے میں  تحقیقات کے ساتھ  پہچانے جانے والے  تیونسی مورخ پروفیسر ڈاکٹر  عبدالجلیل   تمیمی کا کہنا ہے کہ 'صدر ایردوان ایک  استثنائی  شخصیت ہیں۔ آپ ترکیہ اور  مسلم اُمہ کا فخر ہیں۔ اگر لوگ  ایردوان  کے نظریات و افکار کی قدر وقیمت سے آگاہ ہوتے تو  اس  پر یقین نہ کرتے۔

روزنامہ خبر ترک :"ترک اقتصادی پروگرام پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے"

ترکیہ کے اقتصادی پروگرام پر اعتماد کے ساتھ بیرونی فنانسنگ تک رسائی بھی بڑھ رہی ہے۔ وزیر خزانہ مہمت شمشیک  نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت نقطہ  کی بدولت ترکیہ کے زرمبادلہ کے ذخائر میں  بہتری کا عمل  جاری رہے گا۔

روزنامہ صباح:" دونیر دنیا کا بہترین سینڈوچ"

ترک پکوان  مقبول ترین ذائقوں  کا مجموعہ ہیں۔ لائن ٹریول گائیڈ ٹیسٹ اٹلس جو دنیا کے پکوانوں کی درجہ بندی کرتا ہے، نے اسکورنگ کے نتیجے میں بہترین سینڈوچز کی فہرست  جاری کی ہے  تو ترک  مقبول ترین پکوان دونیر کو  اول درجہ ملا ہے۔  مزید یہ کہ  اس فہرست کے  پہلے  20 نمبروں میں  دیگر  ترک پکوان بھی شامل  ہیں۔



متعللقہ خبریں