ترک اخبارات سے جھلکیاں - 15.02.2024

ترک ذرئع ابلاغ

2102678
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 15.02.2024

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ وطن: "مصر کے ساتھ تعلقات کا نیا دور"

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے 12 سال بعد اپنے دورہ مصر کے دوران ملاقات کی ہے۔ ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے تجارتی حجم کو 15 بلین ڈالر تک بڑھا  نے کے خواہاں ہیں۔ السیسی نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ جلد ہی  ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "روزگار فرہم کرنے میں  نیا  ریکارڈ "

جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ملازمتوں کی تعداد  میں اضافہ ہوتے ہوئے یہ  تعداد  32  ملین  56 ہزار تک پہنچ گئی۔ 2023 کے آخری مہینے میں 48.8 فیصد روزگار کی شرح گزشتہ 19 سالوں میں سب سے زیادہ  48.8  فیصد تک جا پہنچی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ترکیہ سے امریکہ کی توقعات"

وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کےچےلی  Öncü Keçeli نے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت اور F-16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے عمل کے بعد امریکہ اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا۔  پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ اور امریکہ کے تعلقات کی  گہرائی میں کبھی کمی نہیں آئی ہے، انہوں نے کہا کہ  امریکہ سے ہماری توقع ہے کہ وہ  وہ دہشت گرد تنظیم PKK کی پشت پناہی ختم کردے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "عالمی بائیکاٹ کے بعد ترک اشیاء کی مانگ میں اضافہ "

فلسطین انیشیٹو کی ترجمان Tülay Gökçimen نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بعد پوری دنیا میں شروع ہونے والی اسرائیلی مصنوعات کے خلاف بائیکاٹ کی مہم بڑے پیمانے پر  جاری ہے ۔ Gökçimen نے کہا کہ بائیکاٹ کے بعد ترک مصنوعات کی طرف بہت زیادہ رجحان  دیکھا گیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "ترکیہ سیاحت میں اپنے 2024 کے اہداف حاصل کرے گا"

ثقافت اور سیاحت کے امور  کے  وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے کہا کہ نئے سال میں سیاحوں اور بکنگ کے اعداد و شمار  بہت بہتر ہیں  اور  انہیں پختہ یقین ہے کہ ترکیہ  60 ملین سیاحوں  اور سیاحت میں 60 بلین ڈالر کی آمدنی  حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور   وہ  2024 کے اہداف کو آسانی سے حاصل کرلیں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں