ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

11.06.2024

2151485
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ  خبر ترک :"صدر ایردوان کی علی یف سے ملاقات"

آذربائیجانی صدر الہام علی یف  نے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر  کل ترکیہ کا اموری دورہ سر انجام دیا۔ صدارتی   کمپلیکس میں یکجا ہونے والے دونوں سربراہان  کے مذاکرات میں  ترکیہ  اور آذربائیجان تعلقات ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں،  قبضے سے نجات پانے والے آذربائیجانی علاقوں میں  تعمیراتی سرگرمیوں  سمیت علاقائی و عالمی معاملات ایجنڈے میں آئے ۔

روزنامہ حریت :" دہشت گرد راہداری قائم ہونے  کا موقع نہیں  دیا جائیگا، گولیر"

وزیر دفاع یاشار گولیر نے کل اپنے  بیان میں کہا ہے کہ ترک مسلح افواج  ملک کی جنوبی سرحدوں  کے فورا باہر  علیحدگی پسند تنظیم کی دہشت گرد راہداری قائم کرنے کی کوششوں  اور حربوں کو  ناکام بنا دیں گی۔

روزنامہ صباح :" وزیر فیدان کی آذربائیجانی  ہم منصب سے  بات چیت"

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آذربائیجانی وزیر خارجہ جیہون بائرامووف سے کل ٹیلی فونک بات چیت کی۔ اس دوران دد طرفہ اور خطے کے معاملات  زیر غور آئے۔

روزنامہ  سٹار:" مشرقی بحیرہ روم سے ترک سالمن مچھلی کی برآمدا ت میں  پہلے 5 ماہ میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ"

مشرقی بحیرہ اسود سے جنوری تا مئی کے  دورانیہ میں  سر انجام پانے والی  ترک سالمن کی برآمدات سالانہ بنیاد پر  45 فیصد بڑھتے ہوئے 67 ملین 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر تک رہی ہے۔ سالمن کی سب سے زیادہ برآمدات روس، ویت نام اور  بیلا روس  کو کی گئی ہیں۔

روزنامہ وطن :"بیروز گاری کی شرح کا اعلان"

ترکیہ محکمہ شماریات  نے ماہ اپریل سے متعلق افرادی قوت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔  جس کے مطابق  ترکیہ بھر میں   ماہ اپریل میں بیروز گاروں کی تعداد ایک ماہ قبل کے مقابلے میں  18 ہزار افراد کی کمی کے ساتھ 30 لاکھ 42 ہزار تک رہی ہے۔



متعللقہ خبریں