ترک اخبارات کی جھلکیاں

14.02.24

2102145
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے  دبئی میں منعقدہ عالمی سربراہی اجلاس  سے خطاب کے دوران کہا کہ ہے اسرائیل کو ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہوگا،ہم فلسطینی برادر عوام کولاوارث،بے یارو مددگار اور تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

 روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ  120 سعودی کمپنیاں ترک فرموں کے ساتھ روابط کےلیے استنبول آرہی ہیں۔ ان کمپنیوں میں توانائی،بینک کاری،دفاع اور ہوا بازی  سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔

 

روزنامہ صباح  نے خبر دی ہے کہ ترکیہ کی زرعی برآمدات گزشتہ ماہ  9٫3 فیصد بڑھتے ہوئے  سالانہ اوسطاً3٫1ارب ڈالر ہو چکی ہیں۔ گزشتہ ماہ زرعی مصنوعات کی برآمدات میں استنبول سر فہرست رہا جو کہ ملکی زراعت کا 24٫7 فیصد پیدا کرتا ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک  کے مطابق، دنیا کے سب سے زیادہ سیر کےلیے پسندیدہ شہروں میں شمار استنبول کی گزشتہ سال 17 ملین3 لاکھ  70 ہزار 30 غیر ملکی سیاح 

 

روزنامہ اسٹار  کا لکھنا ہے کہ برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے سیاحت کےلیے ترکیہ کو ترجیح  دی ہے ،اخبار نے  لکھا ہے کہ  اس سال اسپین کے بعد  سب سے زیادہ  سیاحت کےلیے ترجیحی ممالک میں فرانس پر ترکیہ سبقت لے سکتا ہے ۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں