ترک اخبارات کی جھلکیاں

07.02.24

2098844
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان  نے گزشتہ روز ضلع قہرامان مراش  میں  زلزلہ زدگان کے درمیان گھروں کی چابیاں تقسیم  کیں۔ اس تقریب سے خطاب میں صدر نے کہا کہ  یہ آفت عصر حاضر کی ہولناک تباہی تھی ، سخت سردی کےابتدائی ایام میں  ایک غیر معمولی امداد کا جو سلسلہ ہمارے اداروں نے جاری رکھا وہ  قابل تعریف رہا ہے، صدر نےتقریب کے بعد 9289 گھر متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ وزیر خارجہ خاقان فیدان ہماری خواہش ہے کہ مشرقی  اور مغربی و جنوبی دھڑوں کے درمیان لیبیا میں کسی بھی قسم کی پر تشدد جھڑپوں کا دوبارہ  آغاز نہ ہونے پائے،ہم نے عنقریب ہی  بن غازی میں ترک قونصل خانہ دوبارہ سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ مشرقی بحیرہ اسود  سے گزشتہ ماہ  ترک سالمن مچھلی کی برآمدات 59 فیصد اضافے کے ساتھ 1 کروڑ 12 لاکھ 40 ہزار 719 ڈالرز تک  پہنچ گئی ہیں۔

روزنامہ صباح  کا لکھنا ہے کہ ترک ادارہ برائے اعداد و شماریات نے ترکیہ کی آبادی کے اعدادجاری کیے ہیں ،اس کے تحت 2023 میں  ترکیہ کی آبادی  سال 2022 کے مقابلے میں92 ہزار 824 افراد کے اضافے کے ساتھ  8 کروڑ 53 لاکھ 72 ہزار 377 ہو چکی ہے۔

 

 روزنامہ حریت کے مطابق، قرضوں کی درجہ بندی کے امریکی ادارے فیچ ریٹنگز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ  اس سال  ترکیہ سمیت  دیگر ترقی پذیر  نو ممالک میں سرمائے کی فراوانی گزشتہ ایک دہائی کے مقابلے میں بڑھتے ہوئے دو سو ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں