ترک اخبارات سے جھلکیاں - 05.02.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2097426
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 05.02.2024

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت "ایردوان: ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم اپنے شہروں کو اپنے پیروں پر کھڑا نہیں کر لیتے"

غازی انتیپ  سٹی ہسپتال اور منسلک سڑکوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو  مکمل طور پر آباد نہیں کرلیا ۔

 

***روزنامہ صباح "سنٹرل بینک کے گورنر فاتح قارا حان  کا پہلا بیان"

فاتح قارا حان  جنہیں سینٹرل بین کا  گورنر  مقرر کیا گیا  ہے نے  اپنے پہلے بیان میں مہنگائی  کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس وقت تک ضروری مانیٹری سختی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں جب تک کہ افراط زر ہمارے ہدف کے مطابق ہونے والی سطح تک گر نہ جائے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "جنوری میں 45 صوبوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا"

وزارت تجارت نے بتایا کہ جنوری میں 45 صوبوں نے اپنی برآمدات میں اضافہ کیا۔ استنبول 4 ارب 330 ملین ڈالر کی مجموعی برآمدات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

 

***روزنامہ سٹار "سونے اور معدنیات سے مالا مال ملک ترکیہ  کوپارٹنرشپ کی پیشکش"

سونے اور معدنیات سے مالا مال تاجکستان کے انقرہ سفیر اشرفکون گلوف نے شراکت داری کی ایک شاندار پیشکش کی۔ گلوف نے کہا، "تاجکستان کا مقصد دوست ملک ترکیہ کے ساتھ مشترکہ کاروباری ادارے قائم کرنا ہے، خاص طور پر سونے، المونیم، دیگر معدنیات اور کپاس کی پروسیسنگ کے شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

 

***روزنامہ وطن " واپسی کے  سفر  میں تاخیر سے متعلق  آلپر   گیزر آوجی کا بیان"

ترکیہ کے پہلے خلابازآلپر گیزراوکی نے زمین پر واپسی ایک بار پھر ملتوی ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  اپنے ملک واپس آنے کا منتظر ہوں تاکہ اس منفرد سفر میں حاصل کیے گئے تجربات  سے اپنے ساتھیوں کو مستفید کرسکوں ۔



متعللقہ خبریں