ترک اخبارات کی جھلکیاں

31.01.24

2095575
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کے مطابق، وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ  بحیرہ اسود میں بحالی امن  کو سبو تاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانا ہماری  ترجیحات میں شامل ہے ،ہمیں مونترو کنونشن کا احترام کرنا ہوگا جس پر بحث کرنا فضول ہے ۔

 

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ  وزیر داخلہ علی یرلی قایا  نے بتایا کہ گزشتہ سال دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی تعداد 28315 رہی جن کے نتیجے میں 923 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

 

روزنامہ  اسٹار نے خبر دی ہے کہ  وزیر خارجہ خاقان فیدان نے  رومانیہ روانگی سے قبل  بائراکتر ٹی بی ٹو کی اہمیت اجاگر کی ،اس سلسلے میں  رومانیہ میں ترک سفیر اوزگور کیوانج التان نے کہا کہ گزشتہ سال  رومانیہ نے ترکیہ سے 18 عدد بائراکتر ٹی بی تو ڈرونز خریدے جبکہ رومانیہ ان ڈرونزکی تیاری کےلیے تعاون کا بھی طلبگار ہے ۔

 

 روزنامہ خبر ترک  کا لکھنا ہے کہ  گزشتہ سال  ترکیہ نے 240 سے زائد ممالک  کو 12886 تجارتی مصنوعات برآمد کی ہیں جن میں سے 70 کی برآمدات ریکارڈ رہیں۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق، ترکش ایئر لائنز  کو ڈبلن میں منعقدہ ایئر لائن اکانومک ایوی ایشن کی تقریب میں  سالانہ جولکو فنانس،سالانہ معاہدے اور سالانہ انشورنس گارنٹی فنانس  کے ایوارڈز ملے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں