ترک اخبارات کی جھلکیاں

19.01.24

2090771
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ اسٹار کے مطابق، ترکیہ کے پہلے خلا نوردالپر گیزیر آوجی  اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی کے ذریعے فلوریڈا کے کینیڈی خلائی مرکز سے روانہ ہو گئے۔

 

 روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنولوجی فاتح کاجر نے بتایا ہے کہ  مستقبل میں ہم بلا انسان کی خلائی گاڑی چاند کے مشن پر بھِجیں گے۔

 

روزنامہ حریت  نے  خبر دی ہے کہ  صدر ایردوان نے  انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکیہ پس قدمی  سے کام نہیں لے گا، دہشتگردوں نے مختلف ناموں سے  ہماری سرحدوں کے قریب  دہشتگرد ریاست قائم کرنا چاہی مگر ہم نے سرحد پار آپریشنز  کے ذریعے ان کے عزائم ملیا میٹ کر دیئے ہیں،انسداد دہشتگردی میں پس قدمی نہیں ہوگی اور یہ دہشت گرد ہمارا راستہ نہِیں روک پائیں گے۔

 

روزنامہ ینی شفق  نے لکھا ہے کہ وزیر خارجہ خاقان فیدان نے   کہا ہے کہ   اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کو جائز قرار دینا ناقابل قبول ہے، درحقیقت سلامتی کا خطرہ اسرائیل کو نہیں بلکہ  فلسطین اور دیگر علاقائی ممالک کو ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق کے مطابق، امور خارجہ نے ایران کےعراق اور پاکستان پر حملوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکیہ کو تشویش لاحق ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ تینوں برادر ممالک تحمل اور اعتدال پسندی کا مظاہرہ کریں۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں