ترک اخبارات کی جھلکیاں

11.01.24

2087374
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت  کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان  نے گزشتہ روز ترک خفیہ ایجنسی کے 97 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب  سے خطاب کیا ، موساد کے خلاف ترک خفیہ ایجنسی کے آپریشن پر غور کرتےہوئے  صدر نے کہا کہ ترکیہ میں اسرائیل کے جاسوس نیٹ ورک کو افشا کرنے کا سہرا ہماری خفیہ ایجنسی کے سر جاتا ہے،جو لوگ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں انہیں اس کا جواب مل چکا ہے، ابھی تو شروعات ہوئی ہے آگے  آگے دیکھے ہوتا ہے کیا۔

 

 روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ  ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن  نے  اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ آج ہمارے ادارے کے 97 ویں یوم تاسیس کے موقع پر  قومی  انٹیلی جنس اکیڈمی کے قیام کا اعلان  کرنا  میرے لیے باعث مسرت ہے ۔

 

 روزنامہ ینی شفق  نے خبر دی ہے کہ  وزیر خارجہ خاقان فیدان  نے گزشتہ روز تاجکستان میں صدر امام علی رحمان کے ساتھ ملاقات کی ترک وزیر خارجہ نے اس سے قبل ہم منصب  سراج الدین مہر الدین سے بھی بات چیت میں  دو طرفہ تعلقات اور علاقائی موضوعات پر غور کیا تھا۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ گزشتہ سال ترکیہ نے  96 ممالک کو مونگ پھلی  کی برآمد سے151 ملین 5 لاکھ 68 ہزار ڈالرز کمائے ہیں،برآمد کنندہ ممالک میں جرمنی سر فہرست رہا جس کے بعد اٹلی  اور عراق آتے ہیں۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق، ملکی ساختہ  ڈرون اک سونگور کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ انجن TEI-PD170 کے ذریعے 41 گھنٹوں کی  کامیاب تجرباتی پرواز کی گئی ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں