ترک اخبارات کی جھلکیاں

03.01.24

2083474
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ صباح کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں  بتایا کہ گزشتہ سال ترک برآمدات 0٫6+ فیصد بڑھتے ہوئے 255 ارب 809 ملین ڈالرز تک جکا پہنچی ہیں جو کہ ہماری جمہوری تاریخ کا ایک ریکارڈ رہا ہے۔

 

 روزنامہ وطن نے  لکھا ہے کہ  ترک خفیہ ایجنسی  نے پی کےکے کے نام نہاد منشیات کے اسمگلر عبدالمطلب دوعروجی کو سلیمانیہ میں ہلاک کر دیا ہے۔

 

 روزنامہ اسٹار یونانی میڈیا نے ترک۔یونانی تعلقات سےمتعلق ایک تجزیہ پیش کیا ہے جبکہ یونانی ٹی وی چینل ERT نے کہا کہ یہ سال دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اہم ہوگا۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  ترک ضلع قارابوک کے قصبے ایسکی پازار میں واقع  ہدریانو پولس تاریخی شہر میں جاری کھدائی  کے دوران 1400 سال پرانے دس عدد سکے ملے ہیں جن کا تعلق کونسٹانٹائن دوئم  کے دور یعنی 641- تا666  کے درمیانی عرصے سے ہے ۔

 

روزنامہ حریت  کے مطابق، انطالیہ نے گزشتہ سال 1 کروڑ 56 لاکھ نواسی ہزار 258 سیاحوں کو خوش آمدید کہا جو کہ ایک ریکارڈ رہا جن میں 34 لاکھ 61 ہزار 762 روسی تھے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں