ترک اخبارات کی جھلکیاں

28/12/23

2081560
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ وطن  کے مطابق، صدر  رجب طیب ایردوان نے  گزشتہ روز  اپنے بیان میں انسداد دہشتگردی  کے حوالے سے کہا کہ   ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی میں حائل ہر دہشتگردانہ کاروائی  کے خلاف  ہماری پیش قدمی جاری رہے گی ،گزشتہ  36 گھنٹوں کے دوران 54 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ،شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ خاقان فیدان  نے امریکی ہم منصب  انٹونی بلنکن  سے گزشتہ روز ٹیلیفون پر رابطہ کیا ، بات چیت میں سویڈن کی نیٹو میں رکنیت  اور اس بابت ترک پارلیمان میں بحث کا حوالہ دیتے ہوئے ترک  وزیر خارجہ نےزور دیا کہ  ایف سولہ کی فروخت سے متعلق امریکی انتظامیہ اور کانگریس  کو اپنے وعدے پورے کرنا ہونگے۔

 

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ وزیر دفاع یشار گولیر نے گزشتہ روز بتایا کہ  شمالی عراق اور شام میں جاری آپریشنزیشنز کے دوران 59 دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ  روسی نائب وزیراعظم الیکسینڈر نوواک نے امید ظاہر کی ہے کہ  ترکیہ میں گیس مرکز کے قیام پر مبنی منصوبے کے لیے  کام اگلے سال  شروع ہو جائے گا۔

 

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، یونان کی فٹ بال ٹیم پاناتھی نائکوس کی کوچنگ کے فرائض ترک کوچ فاتح تریم نے قبول کر لیے ہیں ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  پاناتھی نائکوس کلب   سالوں سے چیمپیئن بننے کا آرزومند ہے میں اُسے یہ اعزاز دلوانے آیا ہوں۔

 

 



متعللقہ خبریں