ترک اخبارات کی جھلکیاں

27.12.23

2081106
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ اسٹار کے مطابق ، ملکی ساختہ متحارب طیارہ کعان کے تمام تجربات کامیابی  سے طے کر لیے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ  اس کی پہلی تجرباتی پرواز جلد ہی عمل میں آئے گی ۔

 

 روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  مشرقی بحیرہ روم میں سمندری سطح پر پٹرول کی موجودگی کے بعد   صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، بارباروس خیر الدین  پاشا سیسمیک تحقیقاتی بحری جہاز اس کام کے لیے بحیرہ اسود س بحیرہ روم کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

 

روزنامہ  حریت نے لکھا ہے کہ  وزیر تجارت عمر بولات نے ضلع غازی آنتیپ میں  ایک برآمداتی اجلاس  کے دوران  بتایا کہ ترک معیشت  میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے،سال رواں کے دوران  ملکی آمدنی کا تناسب ایک کھرب  ڈالر سے تجاوز کر جائے گا جبکہ فی کس قومی آمدنی  کا تناسب 12500 ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ استنبول کے صبیحہ گوکچین ہوائی اڈے  کے دوسرے رن وے کا افتتاح صدر ایردوان نے کیا تھا جہاں سے پہلی تجارتی پرواز  پیگاسوس ایئر لائنز  کی ہیلسنکی کےلیےسر انجام پائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ ینی شفق کے مطابق، ترک دفاعی صنعت دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے ،ترک دفاعی صنعت کا تیار کردہ انکا۔ایس نامی ڈرون قازقستان کے فوجی بیڑے میں شامل ہو گیا ہے ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں