ترک اخبارات سے جھلکیاں - 26.12.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2080818
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 26.12.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "صبیحہ گوکچین ایئرپورٹ سالانہ 85 ملین مسافروں کی میزبانی کرے گا"

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول صبیحہ گوکچین ایئرپورٹ کے دوسرے رن وے کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لینڈنگ کے لیے نیا رن وے اور ٹیک آف کے لیے  پرانا رن وے استعمال کیا جائے گا اور اس طرح   استعمال کی گنجائش دوگنی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے رن وے کے ساتھ سالانہ 85 ملین سے زائد مسافروں کی میزبانی کرنے کی گنجائش ہو جائے گی۔

 

***روزنامہ حریت:" ایردوان ہمیں دہشت گردی سے خوف نہیں دلاسکتے "

صدر ایردوان نے دہشت گردی کے ذریعے  ترکیہ کی ترقی کو  روکنے کے خواہاں افراد کو   پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان لوگوں کو یہ وارننگ دینا مفید سمجھتا ہوں جو ہمیں دہشت گردی سے ڈراتے ہیں۔" ایردوان نے کہا، 'آپ نے 21 سال میں سب کچھ آزمایا، لیکن آپ ہمارے مبارک سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ترک صدی کی تعمیر میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

 

***روزنامہ صباح: "دہشت گرد تنظیم کو بڑا دھچکا"

دہشت گردی کے خلاف جنگ عزم کے ساتھ جاری ہے۔ ترک مسلح افواج نے فضائی اور زمینی راستے سے دہشت گرد عناصر کی ناکہ بندی کی۔ شام اور عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بم گرائے گئے۔ فضائی اور زمینی آپریشن میں PKK کے 56 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا۔

 

***روزنامہ یینی شفق: "ہزاروں لوگ یکم جنوری کی صبح گلتا پل پر جمع ہوں گے"

ترکیہ میں 308 غیر سرکاری تنظیمیں شہداء اور غزہ کے لیے بے مثال احتجاج کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس تاریخی کارروائی میں یکم جنوری 2024 کی صبح استنبول کے گلتا پل پر ہزاروں لوگ جمع ہوں گے۔

 

***روزنامہ  حریت : "ترک ساختہ موبائل گیمز دنیا میں سرفہرست ہیں"

جیسے جیسے ترکیہ گیمنگ کی دنیا میں ایک سرکردہ ملک بن جاتا ہے، ترک کمپنیوں کی کامیابیوں کا چرچا جاری ہے۔ رائل میچ، استنبول میں قائم ڈریم گیمز کا تیار کردہ موبائل گیم، اپنے مشہور حریف کینڈی کرش کو پچھاڑ کر سب سے زیادہ کمانے والا گیم بن گیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں