ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.12.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2078062
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.12.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔        

 

***روزنامہ صباح: "غزہ پر ایردوان کا عالمی برادری سے مطالبہ"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو صحیح پیغامات پہنچائے اور قتل عام کا خاتمہ کرواے۔ ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ کے طور پر، ہم فوری جنگ بندی قائم کرنے اور تنازعات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پہلے دن سے ہی شدید سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "ایردوان کا دورہ  ہنگری "

صدر رجب طیب ایردوان نے ہنگری میں اپنی مصروفیات جاری رکھی ہوئی ہیں۔  صدر ایردوان اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "وکٹر اوربان: اگلی صدی ترک صدی ہوگی"

صدر رجب طیب ایردوان نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کیا۔ ہنگری کے وزیر اعظم اوربان نےاس موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ترکیہ نے  اگلی صدی کے لیے ایک بہت بڑا منصوبہ پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ  اگلی صدی ترکیہ کی صدی ہوگی۔  

 

***روزنامہ اسٹار: "ترکی اور ہنگری کے درمیان توانائی کے شعبے میں   تعاون"

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر آلپ ارسلان بائیراکتار  نے کہا کہ ترکی اور ہنگری ایٹمی توانائی، زیر زمین قدرتی گیس کے ذخیروں اور مائع قدرتی گیس LNG ٹرمینلز کے شعبے میں تعاون کریں گے۔ وزیر ائیراکتارنے کہا، "ہم نے جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیےہیں  اور دستخطوں کی  اس تقریب کے بعدہم اس میدان میں اپنے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ ویزا کے مسئلے پر قابو پایا جا رہا ہے"

یورپی یونین (EU) ممالک کے ساتھ ترکیہ کے ویزے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بات چیت میں تیزی آ گئی ہے۔ خاص طور پر طلباء، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور فنکاروں کےویزے حاصل کرنے  کے  عمل کو تیز کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ ترکیہ کے شہریوں کی طرف سے یورپی یونین کے ممالک کو دی جانے والی ویزا درخواستوں کے مسترد ہونے کی شرح میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں