ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

18.12.2023

2077817
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "امریکہ  کو اپنا اثرِ رسوخ استعمال کرنے کی یاد دہانی"

وزیر ِ خارجہ  حاقان فیدان نے امریکی ہم منصب  انٹونی بلنکن  سے ٹیلی فونک   بات چیت میں  غزہ پر حملوں کو روکنے  کے لیے امریکہ   کے اسرائیل پر اپنا اثر ِ رسوخ استعمال کرنے  کی ضرورت   کی یاد دہانی کرائی ہے۔

روزنامہ صباح  نے " ہر طرح کی  ویکسین  ترکیہ میں  تیار کی جائیگی، وزیر  ِ صحت" جلی سرخی کے ساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے  بتایا ہے کہ  "ہم اطفال  کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے دائرہ کار میں ریبیز، ہیپاٹائٹس اے اور چکن پاکس جیسی تین ویکسین ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے ترکیہ میں تیار کریں گے ۔ 2028 میں تمام ویکسین   سو فیصدی  طور پر ترکیہ تیار ہوں گی۔"

روزنامہ خبر ترک " ترکیہ  19 زرعی مصنوعات کی پیداوار میں   دنیا بھر میں سر فہرست 4 ممالک  میں سے ایک "

ترکیہ ایوان زراعت کے    چیئرمین  شمسی  بائراکتار   کا کہنا ہے کہ ترکیہ دنیا  بھر میں 19 زرعی  مصنوعات کی پیداوار میں    پہلے چار ممالک  میں سے ایک ہے،  ہمارا ملک   دنیا میں  سبزیوں، پھلوں سمیت     متعدد زرعی اجناس میں  سر فہرست  ہونے کے ساتھ  ان کی اقسام  کی تعداد کے اعتبار سے بھی پیش پیش ہے۔

روزنامہ  حریت "ہیری پوٹر   کا استنبول کا انتخاب "  سرخی لگاتے  ہوئے  اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ  ہیری پورٹر کے   مداحوں کو یکجا کرنے والے "وزارڈنگ  ورلڈ"  شو رومز    چین کے چوتھے شو روم کے لیے استنبول کا انتخاب کیا گیا ہے۔  محدود تعداد میں   خدمات فراہم کرنے والا یہ شو روم لندن، نیو یارک اور ٹوکیو کے بعد استنبول میں  کھلا ہے۔

روزنامہ سٹار " دنیا کا سب سے بڑا کلب ایجزاجی باشے ڈائینا وٹ"

چین مین منعقدہ  وومن ورلڈ   کلبز  چمپین شپ    کے سلسلے میں 2 ترک ٹیمیں مد مقابل آئیں ۔  فائنل میچ میں  ایجزاجے باشے نے   واکف بینک کو  3۔2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں