ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں 13.12.2023

آج کے ملکی اخبارات کی نمایاں سرخیوں کے ساتھ چیدہ چیدہ خبریں

2075960
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں 13.12.2023

۔۔۔ روزنامہ اسٹار:  "دوست ملک کی طرف سے بائراکتار ٹی بی 2 کے بارے میں بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد بائراکتار ٹی بی 2 کو البانیہ مسلح افواج کی انوینٹری میں شامل کر لیں گے۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک نے  اپنی خبر پر "آق قویو  میں کام کا اجازت نامہ لے لیا گیا" کی سرخی لگائی  ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ آق قویو کارپوریشن نے، پاور پلانٹ کا پہلا ری ایکٹر  چلانے کے لئے، نیوکلیئر  مانیٹرنگ ادارے سے اجازت  نامہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اجازت نامے کے بعد پلانٹ محفوظ شکل میں بنیادی مراحل کا  آغاز کر سکے گا۔

 

۔۔۔ روزنامہ حریت: "کروز  بحری جہازوں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد ہدف کو عبور کر گئی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر عبدالقدیر اورال اولو نے کہا ہے کہ ہمارے ساحلوں پر آنے والے کروز بحری جہازوں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں 19،4 فیصد اضافے کے ساتھ 1167 عدد بحری جہازوں تک پہنچ گئی ہے۔ ان جہازوں سے ملک میں داخل ہونے والے سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 51،6 فیصد اضافے کے ساتھ 15 لاکھ 17ہزار   933 تک پہنچ گئی ہے۔ اورال اولو نے کہا ہے کہ ماہ نومبر  میں ترکیہ آنے والے سیاحوں کے ساتھ  2023 کے لئے  ہمارا  قائم کردہ ہدف  پیچھے رہ گیا ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ ینی شفق نے اپنی خبر پر "ترکیہ تین شعبوں میں تمام ممالک کی اوسط سے آگے" کی سرخی  لگائی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ وزیر تعلیم یوسف تیکن نے کہا ہے کہ طالبعلموں کی قابلیت پرکھنے کے بین الاقوامی پروگرام PISA کی 2022  رپورٹ کے  مطابق ترکیہ ریاضی، سائنس اور ریڈنگ  صلاحیت  کے شعبوں میں نہ صرف  فہرست میں اوپر آیا ہے بلکہ ان تینوں شعبوں میں اس کی اوسط  بھی دیگر تمام ممالک  کے مقابلے میں بلند رہی ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ صباح: "استنبول ایئر پورٹ پر ایک اور بدایت" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ استنبول ایئر پورٹ نے ماحولیاتی بحران کے خلاف جدوجہد کےلئے اور " 2050 نیٹ صفر آلودگی" کے دائرہ کار میں 'اے سی آئی یورپ' کے "ایئر پورٹ کاربن سند" پروگرام میں چوتھا درجہ حاصل کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں