ترک اخبارات کی جھلکیاں

30.11.213

2070795
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ وطن کے مطابق، صدر رجب طیب ایرودان نے  کہا ہے کہ ممالک کے درمیان اختلافات معمول  کا حصہ ہوتا ہےلیکن یہاں ان اختلافات کوسنگین صورتحال اختیار کرنے سے قبل ہی رفع کرنا ضروری ہے ،ترکیہ  ایسے قوی ارادے کا  حامل ملک ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ ہر مسئلے کا حل  مکالمت کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے ،7 دسمبر کو میرا دورہ یونان بھی  ہمارے اسی نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔

 

روزنامہ خبر  ترک  نے لکھا ہے کہ صدر ایردوان نے  کہا کہ اسرائیل قانون کے سامنے جوابدہ ہوگا،غزہ میں اس صدی کی بد ترین وحشت و بربریت کا بازار گرم کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو کا نام ابھی سے "قصابِ غزہ" کے طور پر  لکھا جانے لگا ہے۔

 

روزنامہ حریت  کا لکھنا ہے کہ " نیتین یاہو کا نام قصاب غزہ کے طور پر لکھا جانے لگا ہے"، ،صدر ایردوان  کے اس جملے کی باز گشت  دنیا میں سنائی دی گئی ہے،عالمی خبر ایجنسیوں نے ایردوان کے اس جملے کو اپنے اخبارات ،نیوز پورٹلز اور دیگر ذرائع کی سرخیوں میں نمایاں جگہ دی ہے۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، اسرائیل اور اس  کے چاپلوس میڈیا  کی اسرائیل ۔حماس جھڑپوں کے بارے میں بے بنیاد خبریں پھیلانے کے باوجود  مغرب اور دیگر ممالک کی رائے عامہ نے ترکیہ اور قطر جیسے ممالک کے میڈیا اداروں کی معرفت سے واقعات کی صحیح ترجمانی پر مثبت اظہار کیا اور سڑکوں پر آ گئی جس سے اسرائیل کا مغربی میڈیا  پر نام نہاد بھروسہ ریت کا گھروندا ثابت ہوا۔

 

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ یورپی خارجہ پالیسی اور سلامتی کے نمائندہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ہر تنازعے کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرنے والے ترکیہ کے ساتھ ہم مشرق وسطی امن کوششوں میں بھی رابطے کےلیے تیار ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں