ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

28.11.2023

2069825
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار:"غزہ کے لیے وسیع پیمانے کی سفارتکاری"

صدر رجب طیب ایردوان نے ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو شانچیز  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔  اس  دوران غزہ کے لیے  مستقل فائر بندی اور پائیدار امن کے قیام کی کوششوں پر غور کیا گیا۔

روزنامہ حریت:"قرتلمش: نتن یاہو اور  ان کے جتھوں کااحتساب ہونا چاہیے"

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکرنعمان  قرتلمش نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی  کی ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں  کہا  کہ"مغرب، غزہ کے قتلِ عام  کے سامنے  اندھا بننے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ نتن یاہو اور ان کے جتھوں کو   عالمی فوجداری   عدالت میں احتساب دینا ہو گا۔

روزنامہ ینی شفق "دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیٹو کی طرف سے ترکیہ کو اتحاد کا پیغام"

نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہیں ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ PKK جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف خود کو محفوظ رکھے اور کہا، کہ نیٹو اسوقت یہ کام کر رہا ہے۔"

روزنامہ صباح "روس اور ترکیہ کے درمیان  قدرتی گیس کے مرکز کے لیے روڈ میپ پر اتفاق "

روس اور ترکیہ کی طرف سے مشترکہ طور پر  فروغ  دینے کے لیے تھریس کو توانائی کے مرکز کے لیے چنا گیا تھا ۔  2024 میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کے ساتھ  اس مرکز کے ذریعے ترکیہ قدرتی گیس میں مرکزی ملک بن جائے گا۔

روزنامہ  خبر ترک "ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں کی طرف سے ترکیہ میں سرمایہ کاری"

ترکیہ جہاں معیشت اور سیاسی استحکام میں اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا ہے، وہیں علی بابا سے لے کرآمازون  تک،ہوائی  سےپیپسی فرم  تک، دنیا کی معروف کمپنیاں نئی ​​سرمایہ کاری کی طرف متوجہ ہوئی ہیں۔ رواں سال کے 9 ماہ میں 93 نئے سرمایہ کاری کے منصوبے آئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں