ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

27.11.2023

2069292
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق :"حماس  نے  ایردوان کی کوششوں سے تھائی لینڈ کے 7 شہریوں کو  رہا کر دیا"

حماس  نے  اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے دائرہ کار میں 7 تھائی شہریوں کو    رہا کردیا۔  حماس نے   مذکورہ  7 یرغمالیوں کو صدر رجب طیب ایردوان کی  غزہ میں  پائدار امن کے قیام کے لیے  سفارتی کوششوں  کا خیر مقدم کرنے   کے طور پر  آزاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ سٹار:"فرانسیسی وکیل  کی  طرف سے ترکیہ کی پذیرائی"

عالمی فوجداری عدالت میں فلسطینی   شہریوں کی نمائندگی کرنے والے   فرانسیسی  وکیل  گیلز  دیورز    کا کہنا ہے کہ ترک  پریس کی طرف سے  اتاری  گئی   تصاویر کی بدولت  اسرائیل کے غزہ پر  وائٹ فاسفورس بم  استعمال کرنے   کو ثابت کرنے میں  عظیم کردار ادا کیا ہے۔

روزنامہ خبر ترک:"ترکیہ  اور ہنگری کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ "

وزیر ِ صنعت و ٹیکنالوجی  فاتح کاجر نے  ہنگری کا دو روزہ دورہ کیا ہے۔   وزیر کاجر نے ترکیہ۔ ہنگری  باہمی  تجارت کے  4 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے   کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے سربراہان نے 6 ارب ڈالر کا  ہدف مقرر کر رکھا ہے اور ہم قدم بہ قدم اس ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

روزنامہ وطن :"ترکیہ   نے بنایا، دنیا نے  دیکھا"

وزیر مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  عبدالقادر  اورال اولو  کا کہنا ہے  ہم نے  دنیا بھر میں رشک کیے جانے والے  شہہ کاروں   سے ترکیہ کو ہمکنار کرایا ہے۔  وزیر اورال اولو کا کہنا ہے کہ 21 برسوں میں 3 ہزار 844نئے پُل  تعمیر کیے گئے ہیں تو 405 نئے ٹنلز  بناتے ہوئے انہیں عوام کی خدمات کے لیے  کھولا گیا ہے۔

روزنامہ حریت"اعور شاہین  کا کینسر ویکسین کی تیاری کا اعلان"

ویکسین کی وساطت سے  کورونا کو پیچھے چھوڑنے والی دنیا  کی طرف  سے کینسر ویکسین  کے بارے میں بڑی امیدی کے ساتھ  منتظر خبر   ترک سائنسدان اعور شاہین نے دی ہے۔  شاہین کا کہنا ہے کہ  ہر انسان کے لیے مخصوص ایم آر این اے    کی بنیادوں پر کینسر ویکسین    کی منظوری 2030 سے قبل ہو سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں