ترک اخبارات سے جھلکیاں - 21.11.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2066771
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 21.11.2023

سامعین کرام۔ آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر ترک: "ایردوان: ہم اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے خطرے کو فراموش نہیں ہونے دیں گے"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اسرائیلی وزراء  کے  کیمروں کے سامنے ایٹم بم کے اعتراف کیا ہے  جبکہ عراق میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے والوں  کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا۔   صدر  ایردوان نے کہا کہ جو لوگ آج اسرائیل کے خلاف نہیں بولیں گے ان کے پاس کل دوسرے ممالک سے کہنے کو کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی حیثیت سے ہم اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے کو فراموش نہیں ہونے دیں گے۔

 

***روزنامہ صباح: "بن غازی میں قونصلیٹ جنرل دوبارہ سے کام  شروع کررہا ہے"

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے اعلان کیا کہ بن غازی میں قونصلیٹ جنرل دوبارہ سے کام شروع کررہا ہے۔  وزیر  خارجہ فیدان نے کہا، 'ہم لیبیا کے مشرق، مغرب اور جنوب میں تمام حصوں کے ساتھ اپنے مذاکرات  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بن غازی میں ترکیہ  کا  قونصلیٹ جنرل دوبارہ فعال  ہو جائے گا۔

 

***روزنامہ  ینی شفق: "غزہ میں ترک شہریوں کا انخلاء"

وزیر خارجہ حقان فیدان نے  کہا ہے کہ  غزہ سے اب تک 170 ترک شہریوں اور ان کے رشتہ داروں کا انخلاء کرلیا گیا ہے اور  غزہ میں پھنسے 983 ترک شہریوں اور ان کے رشتہ داروں کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "فلسطینی مریضوں کو لے جانے والا طیارہ انقرہ میں ہے"

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں زخمی ہونے والے کینسر میں مبتلا فلسطینیوں کا ترکیہ میں علاج کیا جا رہا ہے۔ طیارہ مصر کے العریش ہوائی اڈے سے 61 مریضوں اور 49 افراد کے ہمراہ  انقرہ میں لینڈ کیا ہے ۔ فلسطین سے اب تک 88 مریض ترکیہ لائے جا چکے ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار: "استنبول یونیورسٹی نے اسرائیلی برانڈ مسترد کردیے "

استنبول یونیورسٹی (IU) نے کہا کہ وہ ایسی کمپنیوں، اداروں اور برانڈز کو مسترد کرتی ہے جو اسرائیل کو غزہ پر حملے جاری رکھنے والی کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرتی ہیں۔ آئی یو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ استنبول یونیورسٹی  کے طلباء   نسل کشی کر کے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے  تمام برانڈز کو مسترد کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں