ترک اخبارات کی جھلکیاں

15.11.23

2064588
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق کے مطابق، وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے مشرق وسطی امور ٹور وینیس لینڈ سے ٹیلیفون رابطے میں کہا کہ غزہ کی صورت حال   دو ریاستی حل کے لیے  لازمی ہو چکی ہے ،غزہ میں فوری جنگ بندی  ہونی چاہیئے تاکہ  پائیدار امن  کی راہ  بحال ہو سکے ۔

 

 روزنامہ  اسٹار نے لکھا ہے کہ  ترک امور صحت کی ٹیموں  نے غزہ کی عوام کے لیے  رفح سرحدی چوکی کے قریب ایک گشتی اسپتال قائم کرنے میں مدد کرنا شروع کر دی ہے۔

 

 روزنامہ خبر ترک  کا لکھنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے  احیسکہ ترکوں کی جلا وطنی  کی79 ویں  یاد کی مناسبت سے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ احیسکہ ترک برادر عوام کے حقوق کا تحفظ ہم  ہر پلیٹ فارم پر کریں گے۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق، بائے کار کے  سی ای او سلجوک  بائراکتر نے بتایا کہ ٹی بی تھری نامی ڈرون کی  تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے ۔

 

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  بحیرہ روم تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمد کنندہ انجمن کے صدر  فرہاد گوروز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ  ترکیہ کی سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات  گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 31 فیصد اضافے کے ساتھ 314 ملین ڈالرز   تک پہنچ گئی ہیں، اس سال اکتوبر تک مجموعی طور پر 2٫6 ارب ڈالرز کی برآمدت ہوئی ہیں۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں