ترک اخبارات سے جھلکیاں - 10.11.2023

ترک ذرئع ابلاغ

2062909
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 10.11.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "ایردوان : مغرب عجزیت  شکار ہے"

صدر رجب طیب ایردوان نے مغرب کی جانب سے غزہ میں قتل عام کرنے والے اسرائیل کے خلاف جنگ بندی کے مطالبے میں ناکامی پر ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ  جنگ بندی تو کیا  یہ ممالک اسرائیل پر تنقید کرنے سے بھی گھبرا رہے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے پر نظریں چرانے والے  فلسطینی پرچم کو بھی برداشت نہیں کر سکتے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "غزہ کے لیے ترکیہ اور ایران کا مشترکہ پیغام"

صدر ایردوان نے ازبکستان میں  اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔  ملاقات میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور اس کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایردوان نے  اس موقع پر کہا کہ  عالم اسلام کو اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "بلومبرگ: ترکیہ  غزہ کے بحران کو حل کرنے والا کلیدی ملک ہے"

غزہ میں انسانی المیہ بدستور جاری ہے، امریکہ میں قائم بلومبرگ کے نشریاتی ادارے کی جانب سے ایک قابل ذکر تجزیہ سامنے آیا ہے، تجزیے میں بحران کے حل کے لیے ترکیہ کی کلید ی ملک قرار دیا گیا ہے۔  بلومبرگ نے لکھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو فوری طور پر صدر ایردوان کو فون کرنے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار :  "ترکیہ اور یونان ٹیبل پر بیتھ سکتے ہیں"

ترکیہ  اور یونان کے درمیان مثبت ایجنڈے میں تیزی آئی ہے۔ ترکیہ  اور یونانی فوجی وفود چوتھی بار ایک ہی ٹیبل پر  اکٹھے ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ترکیہ اور یونان کے وفود کے درمیان فوجی اعتماد سازی کے اقدامات کا چوتھا دور پیر 13 نومبر کو انقرہ میں منعقد ہوگا۔

 

***روزنامہ صباح: "مرکزی بینک کے ذخائر  میں اضافہ "

 

جمہوریہ ترکیہ کے مرکزی بینک نے اپنے کل ذخائر کے اعداد و شمار شائع کیے ہیں۔ ذخائر  1 ارب 860 ملین ڈالر اضافے سے39 ہفتوں کی بلند ترین شرح  128 ارب 420 ملین ڈالر   پر پہنچ گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں