ترک اخبارات سے جھلکیاں - 06.11.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2060747
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 06.11.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار:  "ایردوان  : قتل عام کو روکنا ہمارا فرض ہے"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی جبر سے بچائیں اور دنیا کی نظروں کے سامنے غزہ میں ہونے والے قتل عام کو روکیں۔ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو کبھی بھی لاوارث، بے بس اور تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

***روزنامہ   ینی شفق :  "قوجہ : فوری علاج کے ضرورت مند مریضوں کو  ترکیہ لایا جائے گا"

وزیر صحت  فخر الدین قوجہ  نے کہا، "ہم تقریباً 1000 ایسے مریضوں اور زخمیوں کو لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے بارے میں پہلے ہمیں اطلاع دی گئی  ہے  اور جنہیں فوری علاج کی ضرورت ہے، خاص طور پر کینسر کے مریض جو غزہ کے ترکیہ فلسطین دوستی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مریضوں  کو   رفح بارڈر گیٹ کے ذریعے مصر لایا جائے گا ا اور وہاں سے  کینسر کے مریضوں اور ہنگامی حالات میں مبتلا افراد کو ایمبولینس طیاروں اور جہاز کے ہسپتال کے ذریعے  ترکیہ منتقل کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ  صباح: "8 صوبوں میں دہشت گردی کو زبردست دھچکا"

وزیر داخلہ  علی یرلی قایا نے اطلاع دی کہ دہشت گرد تنظیم PKK سے تعلق رکھنے والے 21 غاروں اور پناہ گاہوں کو 8 صوبوں میں منظم 'آپریشن ہیروز' کے دائرہ کار میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  وطن:بائیراکتار ٹی بی 3  نے کامیابی سے اپنا فلائٹ ٹیسٹ مکمل کرلیا "

بائیراکتار ٹی بی 3    جو  قومی اور منفرد طور پر تیار  کیا گیا ہے  نے  مارمرہ کے علاقے میں شدید ہواوں  کے دوران  اور مشکل حالات میں اپنی 5 گھنٹے کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 15 ملین سے تجاوز کر گئی"

وزیر ثقافت و  سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے کہا کہ اس سال انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 15 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں