ترک اخبارات سے جھلکیاں - 02.11.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2059384
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 02.11.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک: قرتولموش سے   غزہ  کے بارے میں اپیل "

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے صدر اور ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے  اسپیکر نعمان قرتولموش نے اسمبلی کے رکن ممالک کے پارلیمانی اسپیکروں کو ایک مکتوب روانہ  کرتے ہوئے  فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے خوفناک مصائب پر اپنی گہری بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ممالک سے  اپنی  ذمہ داری کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

***روزنامہ حریت: "وزیر خارجہ  فیدان: بدقسمتی سے، یورپی یونین جنگ بندی نہیں چاہتی"

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کا قتل عام کرنے والے اسرائیل کو فوری طور پر اپنے غلط راستے سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔ "بدقسمتی سے، یورپی یونین جنگ بندی نہیں چاہتی،" وزیرخارجہ  فدان نے مزید کہا، "غزہ میں ظلم کے تمام بہانے ختم ہو چکے ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "وزیر خارجہ فیدان: یوکرین کے لیے الگ معیار اور فلسطین کے لیے الگ معیار نہیں ہو سکتا"

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے یوکرین اور فلسطین پر مختلف موقف اختیار کرنے والے مغربی ممالک پر ردعمل ظاہر  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے لیے الگ معیار اور فلسطین کے لیے الگ معیار نہیں ہو سکتا۔ اگر ہم ایک منصفانہ حل کرناچاہتے ہیں تو  ہمیں ہمیشہ اصولی اور مستقل مزاجی سے کام کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ امن  کا راستہ دو ریاستی حل  ہی سے ممکن ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار : "آلتون کا مضمون 8 ممالک میں جاری کیا گیا ہے"

صدارتی اطلاعاتی امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  نے اپنے ایک مضمون جو دنیا کے آٹھ ممالک میں شائع ہوا   میں کہا ہے کہ ترکیہ کے خلاف دوہرے معیارات اور پابندیوں کوترکیہ نے  اپنے لیے ایک سنہری موقع   سمجھتے ہوئے بڑے پیمانے پر ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہےاور  ترکیہ ایک ایسا ملک بن گیا ہے جہاں ہمارے باشندے   مستقبل اپنے مستقبل سے پُر  امید ہیں  اور اب غیر ممالک کے باشندوں  کی نظریں ترکیہ پر مرکوز ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "بائرکتار ٹی بی 3 کا دوسرا فلائٹ ٹیسٹ"

ترکی کی Bayraktar TB3 مسلح ڈرون جو فولڈ ایبل ونگ پر مشتمل ہے نے  اپنا دوسرا فلائٹ ٹیسٹ جو 24 گھنٹے مسلسل جاری رہا  کامیابی سے مکمل  کرلیا ہے۔ Bayraktar TB3 دنیا کا پہلا مسلح  ڈرون  ہے  جو مختصر رن وے والے جہازوں سے ٹیک آف اور لینڈنگ کے قابل ہوگا۔



متعللقہ خبریں