ترک اخبارات سے جھلکیاں - 30.10.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2057685
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 30.10.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "سو سالہ جمہوریہ ترکیہ "

جمہوریہ ترکیہ کے قیام  کی صد سالہ سالگرہ پورے ملک میں جوش و خروش سے منائی گئی۔ صدر رجب طیب ایردوان نے اس موقع پر مزارِ اتاترک پر حاضری دیتے ہوئے کہا کہ  'محترم اتاترک، ہم نے اپنے 21 سالہ دورِ اقتدار کے دوران آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے ۔  سرمایہ کاری کی سب سے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے، ہم اپنی جمہوریہ کی دوسری صدی کو ترکئ صدی کا تاج پہنائیں گے۔جمہوریہ ترکیہ اب  پہلے سے کہیں زیادہ   محفوظ ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی صد سالہ سالگرہ پر صدر ایردوان کا خطاب "

صدر ایردوان نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ جس کے قیام کا اعلان 29 اکتوبر 1923 کو کیا گیا تھا، کل اپنی پہلی صدی مکمل کر کے اپنی دوسری صدی کی راپ پر گامزن ہے  اور اس صدی کو اب ترک صدی  کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ایردوان نے کہا کہ اب کوئی سامراجی طاقت جمہوریہ ترکیہ کو خوش، کامیاب اور فتح مند ہونے سے نہیں روک سکتی۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "باسفورس پر شاندار تقریب"

جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر TCG انادولو کے ساتھ 100 جنگی جہاز باسفورس سے گزرے۔ جب بحری جہاز باسفورس سے ایک تقریب میں گزرے تو سولو ترک اور ترک سٹارز سے تعلق رکھنے والے 20 جنگی طیاروں نے باسفورس کے اوپر سے شاندار پرواز کی۔ شہریوں نے دلکش شو کو جوش و خروش سے دیکھا۔

 

***روزنامہ  وطن : ایک نئی دنیا قائم کی جائے گی"

جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تقریر میں، ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  نعمان قرتولموش  نے کہا، "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ سامراجی کوئی بھی کھیل کھیلیں، اس کے تحت ایک نئی دنیا قائم ہوگی۔ ہماری قوم کی قیادت اور ایک نیا نظام قائم ہو گا جس میں دنیا میں حق کا غلبہ ہو گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "قرتولموش : فلسطینی عوام تمام جنگوں میں ہمارے ساتھ تھے"

ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے سپیکر نعمان قرتولموش نے جمہوریہ ترکیہ  کے قیام کے راستے میں فلسطینیوں کی قربانیوں کی نشاندہی  کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور فلسطین کے عوام  جنہیں پوری دنیا کی نظروں کے سامنے اسرائیل کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کیا گیا، ماضی میں ہماری جمہوریہ بننے والی تمام جنگوں میں ہمارے آباؤ اجداد کے ساتھ ایک ہی محاذ پر لڑتے رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں