ترک اخبارات کی جھلکیاں

25.10.23

2055573
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ وطن کے مطابق ،صدر رجب طیب ایردوان نے چوبیس اکتوبر اقوام متحدہ کے  78 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ کی شہریوں کے خلاف بربریت کے جواب میں عالمی برادری کی خاموشی مایوس کن ہے ۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے روسی صدر ولا دیمیر پوتن سے ٹیلی فون بات چیت میں کہا کہ فلسطینی علاقوں میں وحشیانہ کاروائیوں اور ہر گزرتے  روز سول ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،ایردوان نے کہا کہ مغربی طاقتیں غزہ کے انسانی المیئے پر خاموش تماشائی بن چکی ہیں۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  ترکیہ جمہوریہ کی یک صد سالہ سالگرہ کی مناسبت  سے ترکیہ اور آذربائیجان  کی افواج  نے مصطفی کمال اتاترک 2023   نامی مشترکہ  مشقوں میں حصہ لیا جن میں ترک ایف سولہ اور بائراکتر ٹی بی ٹو ڈرونزنے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔

 

روزنامہ صباح نے لکھا ہے کہ  وزیر تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ  دو سو سے زائد ممالک  کو ہم  ساڑھے گیارہ ہزار مصنوعات برآمد کر رہے ہیں جن میں بیس سالوں  کے دوران سات گنا اضافہ ہوا ہے،ہماری بیرونی تجارت پینتالیس فیصد امیر ممالک کے ساتھ ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، تاریخی آثار اور ورثے کی اہمیت،ان کے تحفظ اور غیر قانونی  تجارت کی روک تھام کے لیے  عجائب خانوں کی عالمی کونسل  کی سرخ فہرست  سے متعلق انطالیہ میں ایک معاہدہ طے کیا گیا ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں