ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.10.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2053077
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.10.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "اسرائیل کی نسل کشی کی پالیسیوں پر ایردوان کی طرف سے سخت ردعمل"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اسرائیل نے الاہیلی ہسپتال پر گھناؤنے حملہ کرکے غزہ میں قتل عام کو ایک نیا روپ دیا  ہے ۔ ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کی حیثیت سے ہم پہلے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور پھر مستقل استحکام کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "ترکیہ  کا  فلسطینکے لیے  سراکری طور پر  قومی سوگ منانے کا اعلان "

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ  میں فلسطین کے ہزاروں شہداء  جن میں زیادہ تر بچے اور معصوم شہری  شامل ہیں کے احترام کے لیے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔  قومی سوگ کے اعلان کے بعد ترکیہ  بھر میں پرچم سرنگوں کر دیئے گئے ہیں ۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "وزیر خارجہ فیدان: مسلم ممالک کو ایکشن لینا چاہیے"

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور مستقل حل تلاش کرنے کے لیے مسلم ممالک کو نئے طریقے اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک: عمر چیلک :  جدید تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام"

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) کے ترجمان عمر چیلک نے غزہ میں اسرائیل کے اسپتال پر حملے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ انسانی  جدید تاریخ  کا سب سے بڑا  اور منصوبہ بند  قتل عام ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "ایمنے  ایردوان کی غزہ  سے متعلق دنیا سے اپیل "

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ ایمنے ایردوان نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والے شہریوں کے بارے میں کہا ہے کہ  میں  انسانیت سے اس ظلم پر آنکھیں کھولنے ،  غزہ میں پتنگیں اڑائی جانی چاہیے نہ بم برسائے جانے چاہیے۔ بچوں کی درد بھری آوازیں نہیں  اور نہ ہی آسمان پر جنگ کے بادل منڈلائے ہوئے ہونے چاہیے۔



متعللقہ خبریں