ترک اخبارات سے جھلکیاں

11.10.23

2049325
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان بحالی امن  کے لیے علاقائی ممالک  سے کوششیں کرنے کا مطالبہ کیاہے،انہوں نے کہا کہ غزہ اس وقت وحشیانہ بمباری کی زد میں ہے ،اس تنازعے کا واحد حل  ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا صدر مقام مشرقی القدس ہوگا۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  ترک پارلیمانی اسپیکر  نعمان قورتولموش نے اسرائیلی و فلسطینی گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے کہا کہ یہ جھڑپیں1948سے جاری حق تلفیوں اور سال 1967 کے بعد  غیر قانونی الحاق،قبضوں اور نئی بستیوں کے قیام سے فلسطینیوں کے وجود کومٹانے کی منطق سے مشابہت رکھتی ہیں۔

 

روزنامہ وطن نے لکھا ہےکہ  وزیرخزانہ مہمت شیمشیک نے  اسرائیل فلسطین کی صورتحال  کے ترکیہ پر اثرات کے حوالے سے کہا کہ ترکیہ کی استعداد کافی بلند ہے ،ترکیہ کا شمار دس ہزار ڈالر سے زائد  فی کس آمدنی کے حوالے سے دنیا میں ساتواں ملک  ہے لہذا ہماری معیشت کافی مستحکم  ہے ۔

 

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، عالمی مالیاتی فنڈ نے  عالمی اقتصادی شرح نمو کی ممکنہ شرح  تین فیصد جبکہ اگلے سال دو اعشاریہ نو فیصد ظاہر کی ہے۔ترک اقتصادی ترقی کی ممکنہ شرح کا تناسب تین سے چار فیصد جبکہ اگلے سال دو اعشاریہ آٹھ سے تین اعشاریہ پچیس فیصد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

روزنامہ حریت نے لکھا ہے کہ یورپی فٹ بال  فیڈریشن  نے اعلان کیا ہے کہ یورو 2032 کپ کے مقابلوں کی میزبانی ترکیہ اوراٹلی کری گے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں