ترک اخبارات سے جھلکیاں - 05.10.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2046729
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 05.10.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک: حقان فیدا: پی کے کے/ وائی پی جی جائز ہدف ہے"

وزیر خارجہ حقان  فیدان  نے کہا کہ انقرہ میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والے دو دہشت گرد شام سے آئے تھے، اور کہا کہ PKK/YPG کی تمام تنصیبات، خاص طور پر عراق اور شام میں، اب سے جائز اہداف ہوں گے۔ فیدان نے کہا، 'میں تجویز کرتا ہوں کہ تیسرے فریق PKK/YPG  کو سہولیات فراہم  کرنے سے گریز کریں ۔

 

***روزنامہ حریت: علی ایف:"  ترکیہ کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں"

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے اسپین میں آرمینیا، یورپی یونین، فرانس اور جرمنی کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ  کرتے ہوئے کہاہے کہ  جب تک ان مذاکرات میں ترکیہ  کو شامل نہیں کیا جائے  گا،  وہ ان مذاکرات میں حصہ نہیں لیں گے۔

 

***روزنامہ وطن: "ترک ڈرونز  عالمی ایجنڈے پر "

ترکیہ کے  مسلح اور غیر مسلح  ڈرونز   جو دنیا کے کئی ممالک کو برآمد کیے جا رہے ہیں  اور جنگ اور امن کے دوران استعمال کیے جا رہے ہیں ،  اس بار امریکی پریس کے ایجنڈے پر ہیں۔ بلومبرگ میگزین نے ترک ڈرونز   میں سے آقنجی  کی تعریف کی جبکہ  العربیہ نے آذربائیجان میں قارا باغ کی فتح میں ترک ڈرونز کے استعمال کے اہم کردار ادا کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ سٹار: "ستمبر میں ترکیہ  کی برآمدات  کا  نیا   ریکارڈ "

ترکیہ کی ماہ  ستمبر میں برآمدات 0.3 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 22 ارب 670 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔  اس طرح ترکیہ  نے سب سے   زیادہ ماہ   ستمبر  میں برآمدات کی ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "ترکیہ کو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش"

نئی اقتصادی انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات نے ترکیہ کے بارے میں غیر ملکیوں کے تاثر کو مثبت انداز میں بدل دیا ہے ۔ مرکزی بینک کی گورنر  حفیظہ گائیے  نے کہا، 'اربوں ڈالر کا آفر لیٹر، جو براہ راست ہمارے ذخائر تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، ان کے ٹیبل پر ہے ۔



متعللقہ خبریں