ترک اخبارات سے جھلکیاں

27.09.23

2042850
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق ، صدررجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے علاقے ناہچیوان کے دورے سے واپسی پر  طیارے میں  اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ  زنگ زور راہداری کے نتیجے میں  ترکیہ اور آذربائیجان آُس میں  براہ راست منسلک ہو جائیں گے۔ترکیہ اور آذربائیجان کے لیے اس اہم راہداری کی تکمیل ضروری ہوگی ۔

 

روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان کے دورہ ناہچیوان کا عالمی ذرائع ابلاغ میں کافی چرچا رہا ہے،آذری پریس میں ایردوان کی آذربائیجان کو دی گئی حمایت  کے بارےمیں لکھا گیا جبکہ جرمن پریس نے اس دورے کو علامتی قرار دیا ہے،یونانی میڈیا نے کہا ہے کہ ترکیہ قفقاز کے علاقے میں اپنا موثر کردار رکھتا ہے۔

 

روزنامہ صباح نے خبر دی ہےکہ امور ماحولیات،شہری منصوبہ بندی اور تبدیلی ماحول کا کہنا ہے کہ آئندہ کی نسلوں کےلیے ایک صاف ستھری دنیا کے حصول کے تحت خاتون اول امینہ ایردوان کے تعاون سے چھ سال قبل  شروع کیے گئے فضلے سے پاک منصوبے کے نتیجے میں اب  تک   45.5 ملین ٹن فضلے کو قابل تجدید بناتےہوئے 96 ارب ترک لیرے کمائے گئے ہیں۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے مصر میں منعقدہ ایشیائی سرمایہ کاری بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ترکیہ نے متعلقہ بینک سے چار ارب ڈالر کی مالی معاونت سے فائدہ اٹھایا  ہے، ترکیہ اس بینک کے امکانات سے مستفید ہونے والا دوسرا اہم ملک ہے۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، ٹیکنو فیسٹ کے روح رواں سلجوک بائراکتر نے قزل ایلما جنگی ڈرون کی اہمیت کے حوالے سے بتایا کہ یہ ڈرون دنیا میں اپنی مثال آپ پے،اس کی صلاحیتوں میِں بدستور اضافے کےلیے کام کر رہے ہیں انشااللہ اگلے سال یہ ڈرون استعمال کیے لیے دستیاب ہوگا جس کی دنیا میں بھی کافی طلب ہے ۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں