ترک اخبارات سے جھلکیاں - 25.09.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2041731
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 25.09.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  حریت :  "ترک والی بال ٹیم اپنے گروپ میں چمپئین"

والی بال نیشنز لیگ اور یورپی والی بال چیمپئن شپ جیتنے والی ترک قومی خواتین والی بال ٹیم نے اولمپک کوالیفائرز کے گروپ بی میں اپنے آخری میچ میں بیلجیئم کو 3-0 سے شکست دی۔والی بال ٹیم  نے جاپان کو شکست دے کر اولمپک ویزا حاصل کیا جبکہ بیلجیئم کو ہرا کر اپنے گروپ  میں چمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا ترک والی بال ٹیم نے مسلسل 22میچ جیتے ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار:" پنجہ کلید آپریشن جاری"

ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں پنجہ کلید آپریشن   کے دائرہ کار میں اب تک 605 دہشت گردوں کو غیر فعال  کردیا ہے۔ کمانڈوز نے آپریشن ایریا میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 670 غاروں اور پناہ گاہوں کو ناکارہ بنادیا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "ترک دفاعی صنعت "

سمندر میں ترکیہ کے حقوق اور مفادات کے مؤثر طریقے سے تحفظ کے لیے کیے جانے والے آف شور پیٹرول شپ پروجیکٹ کے دائرہ کار میں بنائے جانے والے 10 جہازوں میں سے پہلے دو کو استنبول شپ یارڈ کمانڈ میں بنایا جا رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اتنے کم وقت میں ایک ہی سلپ وے پر دو بحری جہازوں کا آغاز کیا گیا اور اس سطح پر ترکی کی دفاعی صنعت کی جانب سے یہ پہلااقدام اٹھایا  گیا ہے ۔

 

***روزنامہ صباح:  "ترکیہ کی پہلی مقامی میٹرو ٹرین  کے سفر کا آغاز"

کوجہ ایلی  میں  15.4  کلو میٹر طویل ڈبل لائن میٹرو لائن پر بغیر ڈرائیور کے  اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : " 8 ماہ  میں 11.5 ملین سیاحوں کی  استنبول آمد "

وزارت ثقافت  و  سیاحت نے 2023 کے 8 مہینوں میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں سالانہ 13.20 فیصد اضافہ ہوتے ہوئے  11 ملین 524 ہزار 246 تک پہنچ  جانے سے آگاہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں