ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.09.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2039200
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.09.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت :  "کارنیگی یورپ  کی  صدر ایردوان کی کھل کر تعریف "

بیلجیئم کی ایک غیر منافع بخش تنظیم کارنیگی یورپ نے ترکیہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک حیران کن تجزیہ شائع کیا، جس نے حال ہی میں عالمی سیاست میں اس کے کردار کے حوالے سے توجہ مبذول کرائی ہے۔ صدر ایردوان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو 'بہادر' قرار دیتے ہوئے، کارنیگی یورپ نے ترک خارجہ پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکیہ نے ایک ٹھوس اور آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار "زیرو ویسٹ موومنٹ عالمی سطح پر جا رہی ہے: پہلے دستخط صدر ایردوان کے"

زیرو ویسٹ موومنٹ جو کہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے ایک مثال ہے، نے گلوبلائزیشن کی جانب پہلا قدم اٹھایا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے نیویارک میں منعقدہ 78 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دائرہ کار میں اپنی اہلیہ ایمنے ایردوان کی قیادت میں عالمی زیرو ویسٹ خیر سگالی اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں ۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ترکیہ کے لئے 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ"

علی بابا گروپ کے صدر مائیکل ایونز نے کہا کہ وہ مسقتل قریب  میں  ترکیہ میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے میں شہد کی برآمدات 2.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی"

جنوری اور اگست کے درمیان مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے شہد کی برآمدات میں 90 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2 ملین 101 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

 

***روزنامہ وطن :"  گورڈن قدیم شہر فہرست میں ہے"

وزیر ثقافت  و  سیاحت وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا، "ہمارے پاس خوشخبری ہے! ہم نے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں اپنی 20ویں شاہکار کا اندراج کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔  گورڈین کا قدیم شہر، جو انقرہ کے منفرد ثقافتی اثاثوں میں سے ایک ہے۔ ایک 'عالمی ورثہ' کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں