ترک اخبارات سے جھلکیاں - 18.09.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2038699
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 18.09.2023

***روزنامہ حریت:" ایردوان: قرآن کریم کی گستاخی ناقابلِ قبول ہے "

صدر ایردوان نے امریکہ کے شہر نیویارک میں ترک امریکن نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کے زیر اہتمام عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دنیا بھر میں 2 ارب مسلمانوں کے مقدسات  پر حملہ آزادی فکر کی آڑ میں جائز قرار دینا ہرگز قابلِ قبول نہیں ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "صدر ایردوان کی ایلون مسک سے  طلب عالمی ایجنڈے پر "

صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے ساتھ نیویارک میں ترکش ہاوس  میں ملاقات میں مسک سے ترکیہ میں ٹیسلا کی ساتویں فیکٹری قائم کرنے کی درخواست  کی ہے۔ صدر ایردوان کی  مسک سے اس درخواست کو  بین الاقوامی میڈیا نے نمایاں طور پر جگہ دی ہے۔

 

***روزنامہ وطن: "ایردوان کی طرف سے ایلون مسک کو ٹیکنو فیسٹ کی دعوت"

صدر ایردوان نے خلائی نقل و حمل کمپنی SpaceX کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کے ساتھ ملاقات میں ترکیہ  میں ہونے والی تکنیکی ترقیوں پر روشنی ڈالی ہے  ۔ ملاقات کے دوران، ایردوان نے مسک کو 27 ستمبر سے 1 اکتوبر کے درمیان ازمیر میں منعقد ہونے والے   دنیا کے سب سے بڑے خلائی، ہوا بازی اور ٹیکنالوجی فیسٹیول میں مدعو کیاہے۔

 

***روزنامہ یینی شفق: "ترکیہ دفاعی صنعت میں ایک سپلائر ملک بن گیا ہے"

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اولو  نے ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (TUSAŞ)، Gökbey ہیلی کاپٹر، Atak ہیلی کاپٹر، Hürjet aircraft، Hürkuş لائٹ اٹیک ایئر کرافٹ، ANKA ڈران اور قومی جنگی طیارے KAAN کی پیداواری سہولیات کا معائنہ کیا ہے ۔ اورال اولو  نےاس موقع پر  کہا کہ 'ترکی دفاعی صنعت کے شعبے میں ایک سپلائر ملک بن گیا ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار: "امریکہ: ہم ترکیہ کے ساتھ تجارت کا سنہری موقع ہے "

عالمی منڈیوں کے لیے امریکی ڈپٹی سیکریٹری برائے تجارت ارون وینکٹارامن نے کہا کہ وہ امریکا اور ترکیہ کے درمیان تجارت کو تیزی سے بڑھنے کا ایک سنجیدہ موقع دیکھتے ہیں اور یہ کہ تجارت میں 100 بلین ڈالر کے ہدف تک پہنچنا ممکن ہے۔



متعللقہ خبریں