ترک اخبارات سے جھلکیاں - 11.09.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2035638
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 11.09.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک :"  جی 20 اجلاس کے بعد   صدر ایردوان کا بیان"

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد بیان  دیتے ہوئے کہا کہ  روس اور یوکرائن کی جنگ ختم ہونی چاہیے، صدر ایردوان نے کہا، "روس کو اناج کے معاملے میں خارج نہیں کیا جا سکتا۔  انہوں نے سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کی، ایردوان نے کہا کہ ہم نے ایف 16 کے معاملے پر بات چیت کی اور انہوں سویڈن  کی رکنیت کے بارے میں استدعا کی ہے جبکہ ہم نے معاملہ   ترکیہ کی قومی اسمبلی پر چھوڑ دیا ہے۔

 

***روزنامہ  صباح:"  ایردوان کی سفارتی ٹریفک"

صدر رجب طیب ایردوان نے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی  میں جی  20 سربراہی اجلاس کےموقع پر  اپنی  سفارتی آمدورفت جاری رکھی ۔ سربراہی اجلاس کے پہلے دن جاپان، متحدہ عرب امارات، برازیل، جنوبی کوریا اور جرمنی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایردوان نے گزشتہ روز سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات کی۔

 

***روزنامہ حریت: " صدر ایردوان کا  علی ایف سے ٹیلی فونک رابطہ "

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ٹیلی فونک  رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، آذربائیجان-آرمینیا تعلقات اور آذربائیجان کے علاقےقارا باغ  میں حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

***روزنامہ سٹار:"   ترکیہ سے سربیا کو پیغام"

بلغراد میں ترکیہ کے سفیر حامی آق سوئے  نے کہا کہ ترکیہ اور سربیا کے تعلقات تاریخ کے بلند ترین مقام پر ہیں۔ آق سوئے  نے کہا، صدر ایردوان کے گزشتہ سال سربیا کے دورے کے دوران دستخط کیے گئے   جن میں سب سے اہم معاہدہ شناختی کارڈ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفر تھا۔ انہوں نے کہا کہ  ترکیہ نے اس معاہدے پرعمل درآمد شروع کردیا ہے جبکہ ہ سربیا کی جانب  سے اس پر جلد ہی عمل درآمد ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق:" ترکی کی پہلی خاتون ہیلی کاپٹر پائلٹ کی  دیار باقر کے آسمان پر پرواز "

ترکی کی پہلی خاتون حملہ آور ہیلی کاپٹر پائلٹ، اوزگے قارا بلت  نے کل دیار باقر کے آسمان میں ATAK ہیلی کاپٹر سے پرواز کی جس پر  صوبائی پولیس چیف،  فتح قایا  نے قارا بلت کو مبارکباد پیش کی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں